ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شمالی کوریا سے بات چیت کا مناسب وقت نہیں: ٹرمپ

شمالی کوریا سے بات چیت کا مناسب وقت نہیں: ٹرمپ

Thu, 07 Sep 2017 22:02:58  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئی سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری عزائم سینمٹنیکیحوالے سے یہ وقت مذاکرات کے آغاز کے لیے بہتر آپشن کا درجہ نہیں رکھتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں مئی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں جاری کردہ بیان میں ٹرمپ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کا وقت نہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کی جارحیت کیخلاف امریکہ اور اْس کے ساتھیوں کے دفاع کے تمام آپشن کھلے ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں راہنماؤں نیشمالی کوریا کے معاملے پر ''سفارتی اور معاشی دباؤ بڑھانے کے عہد کو جاری رکھنے سے اتفاق کیا، جس نے اتوار کے روز جوہری ہتھیار کا تجربہ کیا ہے، جس کے لیے بتایا جاتا ہے کہ یہ ہائڈروجن بم کا تجربہ تھا۔


Share: